Advertisement
Advertisement
Advertisement

زمبابوے کرکٹ پر عائد پابندی ختم

Now Reading:

زمبابوے کرکٹ پر عائد پابندی ختم
Zimbabwe readmitted as an ICC member after political interference ban

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کرکٹ پر عائد پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ زمبابوے کے وزیر کھیل اور کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد دبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔

سربراہ آئی سی سی نے کہا کہ ہم زمبابوے کی وزیر کھیل کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے ملک میں کرکٹ کی بحالی اور فروغ کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سربراہ آئی سی سی ششانک منوہر نے کہا کہ زمبابوے کے حکام نے آئی سی سی کی جانب سے تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ زمبابوے کرکٹ کو فنڈز کی مشروط بحالی کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔

ششانک منوہر نے مزید کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد زمبابوے کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ میں شرکت کی اہل ہوگئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آئی سی سی نے رواں سال جولائی کے مہینے میں حکومتی مداخلت اور بورڈ کے آزاد و شفاف انتخابات کرانے میں ناکامی پر زمبابوے کرکٹ کو معطل کردیا تھا۔ پابندی کے بعد سے ٹیسٹ اسٹیٹس کا درجہ رکھنے والی زمبابوے کرکٹ ٹیم عالمی سطح پر کسی بھی کرکٹ مقابلے میں شریک نہیں ہوسکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر