Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیم سر ی لنکا وطن روانہ،سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا

Now Reading:

ٹیم سر ی لنکا وطن روانہ،سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دے دیا
Sri lanka-t20

سری لنکن کر کٹ ٹیم کا میاب دورہ پا کستان کے بعد اپنےوطن واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ پر مہمان کھلاڑیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ خصوصی تصاویر بنوائیں اور ان کے ساتھ گفتگو بھی کی۔

روانگی سے قبل سر لنکن کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین نے سیکیورٹی اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا اور سوینیئرز بھی دیئے۔

اس موقع پر سری لنکن کھلاڑیوں نے کہا کہ موقع ملا تو دوبارہ پاکستان آئیں گے، خواہش ہے کہ پاکستان میں اسی طرح انٹرنیشنل کرکٹ جاری وساری رہے ۔

کھلا ڑیو ں نے مزید کہا کہ پا کستان میں گزارے ہوئے ایک ایک لمحے کو یاد رکھیں گے۔

Advertisement

صرف یہی نہیں بلکہ سری لنکا کرکٹ نے سوشل میڈیا پر تصاویر لگا کر تھینک یو لاہور کا پیغام بھی دیا۔

 سری لنکن بیٹسمین دنوشکا گوناتھیلاکا نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک خاص دورے کا اختتام ہوگیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پی سی بی کا شاندار اقدام ہے،سیکیورٹی بہت اچھی رہی ہر ملک کو یہاں جلد آنا چاہیے، پا کستان ایک محفو ظ ملک ہے اور کرکٹ دیکھنا شائقین کا حق ہے۔

Advertisement

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن کرکٹ کے آفیشل اکاؤنٹ سے پاکستانی شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

https://twitter.com/OfficialSLC/status/1181980140508602368

واضح رہے کہ مہمان ٹیم سری لنکا نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تینوں ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کو شکست دی جبکہ کراچی میں کھیلے گئے 2 ون ڈے میچ گرین شرٹس نے جیت کر اپنے نا م کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر