پاکستان ہاکی ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020سے باہر
پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی ایک ہی دن میں عرش سے فرش پر آ گئی،ہالینڈ نے ایک کے مقابلے میں 6 گول سے گرین شرٹس کو مات دیکر ٹوکیو اولمپکس سے بھی باہر کر دیا۔
اولمپکس کوالیفائیرز کا دوسرا میچ بھی ایمسٹلوین میں کھیلا گیا۔میزبان ہالینڈ نے گرین شرٹس کو یکطرفہ مقابلے میں 1-6سے زیر کر کے ٹوکیو اولمپکس2020 کی دوڑ سے باہر کر دیا، بیورن کیلرمین اور منک وینڈر ویرڈن نے 2، 2بار گیند کو جال میں پہنچاکر ڈچ ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی طرف سے واحد گول رضوان علی نے کیا۔
یاد رہے کہ ایمسٹرڈیم میں اولمپکس ہاکی کوالیفاائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا۔ مقابلہ 4۔4 گول سے برابر رہا جبکہ پاکستان کی جانب سے مبشر علی، غضنفرعلی، محمد رضوان اورعلی مبشر نے گول کئے تھے۔
پہلے کوارٹر تک اختتام تک پاکستان کو 0۔1 کی برتری حاصل تھی جبکہ وقفے تک مقابلہ 2۔2 گول سے برابر تھا۔
واضح رہے کہ تین مرتبہ کی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس گیمز سے باہر ہوئی ہے۔ 2016 کے ریو اولمپکس میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔
پاکستان ہاکی ٹیم مجموعی طور پر تین مرتبہ اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیت چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
