Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم اکرم اب سری لنکن بولرز کو سوئنگ کا سبق پڑھائیں گے

Now Reading:

وسیم اکرم اب سری لنکن بولرز کو سوئنگ کا سبق پڑھائیں گے
Waseem-Akram

سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم کی جانب سے سری لنکن پیسرز کو سوئنگ بولنگ کے اسرارورموز سکھائے جانے کا امکان ہے۔

بورڈ ان کی خدمات حاصل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا، جلد ہی باقاعدہ بات چیت شروع ہونے کا بھی امکان ہے، اگر اس حوالے سے کوئی ڈیل ہوئی تو پھر وسیم مختصر وقت کیلئےسری لنکا کے کوچز اور سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ سیشن کریں گے۔

وہ پہلے ہی اس حوالے سے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے واضح کرچکے کہ اگر ایس ایل سی اپنے پیس بولنگ ڈپارٹمنٹ میں بہتری کیلیے ان کی خدمات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ بھی اس کیلیے تیار ہیں۔

  سری لنکا کے موجودہ فاسٹ بولرز کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں، خاص طور پر وہ اس وقت اچھا پرفارم کرنے میں ناکام رہتے ہیں جب اشد ضرورت ہوتی ہے۔

سری لنکا اگلے ورلڈ کپ اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بہترین کھلاڑی تیار کرنا چاہتا ہے، اسی لیے وسیم اکرم کے ساتھ انگلش پاور ہٹنگ کوچ جولین ووڈکی بھی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے، وہ ہارڈ ہٹرز کی تکنیک کو بہتر بنانے میں کافی مہارت رکھتے ہیں، ان سے بھی بات چیت کا عمل جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر