پی سی بی نے ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی منسوخ کردئیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین لیگ میں حصہ لینے والے کرنٹ کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کر دئےجبکہ ٹی 10 لیگ متحدہ عرب امارات میں 15 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 لیگ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اہم ترین ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں ان کی شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو جاری کیے گئے تمام این او سی منسوخ کردئیے۔
پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے جس کی کوریج تمام میڈیا میں کی گئی ہے۔
بیان کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں پر بے جا بوجھ ہے جسکی وجہ سے فٹنس مسائل ہو سکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کی فٹنس اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 13 نومبر کو کھلاڑیوں کو کیمپ میں طلب کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں کی فٹنس ٹیسٹ 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ قائداعظم ٹرافی کے ساتویں اور دسویں راؤنڈ کے میچز 11 نومبر سے 5 دسمبر کے درمیان میں جاری رہیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News