لیاری کے باکسنگ آئیکون نادر بلوچ بھارتی باکسر سے مقابلہ کے لیے تیار

لیاری کے باکسنگ آئیکون نادر بلوچ بھارتی باکسر سے مقابلہ کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کا فیڈر ویٹ چیمپیئن نادر بلوچ کا اگلا سخت مقابلہ آکلینڈ میں ہندوستانی باکسر اندریجیت سنگھ کے ساتھ اسی ماہ کے آخر میں ہوگا۔
کراچی میں پیدا ہونے والا ایتھلیٹ قوم کے لئے اعزاز حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ اعزاز حاصل کرکے پورے ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
لیاری سے تعلق رکھنے والے نادر بلوچ کوصوبائی سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی نے ملاقات کرکے حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی، پاکستان رینجرزسندھ کی نمائدگی کرنے والے نادر بلوچ کی 29 نومبر کو بھارت کے اندر جیت سنگھ سے پرفیشنل فائٹ طے ہے۔
باکسنگ آئیکون نے کہا کہ میری حکمت عملی یہ ہے کہ اندرجیت کے خلاف اعتماد کے ساتھ کھیلوں جس کے لئے میں نے ٹرینیگ بھی حاصل کی ہے۔
سندھ خواتین و مرد باکسنگ ٹیم کا اعلان
https://87a505d36e.nxcli.net/urdu/?p=28266
اس سے پہلے بھی میں نے ایک ایشین گیمز میں ایک ہندوستانی باکسر کا سامنا کیا ہے اور کامیابی بھی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ نادر بلوچ جو پچھلے 20 سالوں سے باکسینگ کر رہے ہیں اور پاکستان کی نمائندگی کر رہے۔
باکسنگ آئیکون نے کھیل کے بارے میں اپنے شوق کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں دس سال سے ہی پروفیشنل باکسر بننے کی تربیت لے رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے دادا قادر بخش بلوچ نے خواب دیکھا تھا کہ کم از کم ایک باکسر کو پاکستان میں باکسنگ کھیل میں انقلاب لانا چاہئے اورمیں ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت کام کر رہا ہوں اور میں اپنے خاندان کی میراث کو آگے لے جانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
حکومت کی جانب سے کھیلوں کے شائقین کو مدد کی کمی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نادر بلوچ نے کہا کہ حکومت کو فنڈز مختص کرنے چاہئیے جس سے باکسنگ کھیل کو فروغ مل سکے۔
واضح رہے کہ نادر بلوچ جو یونیورسل باکسنگ آرگنائزیشن انٹرنیشنل ٹائٹل چیمپئن ہیں اور چار بار پاکستان پروفیشنل باکسنگ فیڈریشن میں بھی کامیابی حاصل کرنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News