Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی شوٹر گلفام جوزف کا بڑا کارنامہ

Now Reading:

پاکستانی شوٹر گلفام جوزف کا بڑا کارنامہ
Gulfam Joseph

پاکستانی شوٹر گلفام جوزف نے بڑا کارنامہ انجام دیتے ہوئےٹوکیو اولمپک 2020 کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلفام جوزف پاکستان کی جانب سے اولمپک کوٹا حاصل کرنے والے تیسرے شوٹر بن گئے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی گلفام جوزف نے قطر میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ ایئرپسٹل میں  فائنل مقابلوں میں رسائی حاصل کرکےٹوکیو اولمپک 2020تک رسائی حاصل کر لی۔

سیکریٹری قومی شوٹنگ ایسوسی ایشن رضی احمد خان کا کہنا ہے کہ شوٹنگ میں تین اولمپک کوٹا ملنا خوش آئند ہے۔ پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس 2020میں میڈل جیت سکے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں پاکستانی شوٹرز نے اولمپکس میں شرکت تو کی لیکن ان تمام شوٹرزنے وائلڈ کارڈ انٹری کی بدولت اولمپکس تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ اولمپک کوٹہ، ورلڈ کپ یا ایشین چیمپئن شپ پوائنٹس لینے کے بعد کھلاڑی کو حاصل ہوتا ہے۔

Advertisement

 رضی احمد نے بتایا کہ وائلڈ کارڈ انٹری انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی دیتی ہے جس کا انحصار کارکردگی پر نہیں ہوتا جبکہ اولمپک کوٹہ  کے لیے کھلاڑی کو انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کرنا ہوتا ہے جس کے بعد وہ اولمپکس تک رسائی حاصل کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غلام محمد بشیر اور خلیل اختر پہلے ہی ٹوکیو اولمپک 2020کے لیےکوالیفائی کر چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر