33ویں نیشنل گیمزکےمقابلےاختتام کی جانب گامزن

33ویں نیشنل گیمز کےمقابلے اختتام کی جانب گامزن ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق 10نومبر سےجاری قومی کھیلوں کےمقابلوں کا آخری روز ہےجس میں پاک فوج نے میڈلز کی دوڑ میں ٹریپل سنچری کرکے برتری حاصل کرلی۔
پاک فوج نےمجموعی طور پر 332 میڈلز حاصل کئے ہیں جس میں 140 طلائی، 116 چاندی اور 76 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
دوسرے نمبر پرواپڈانے 275 میڈلز حاصل کیے۔واپڈا نے126 گولڈ، 86 چاندی اور 63 برونز میڈلز جیتے ہیں جبکہ پاک بحریہ نے مجموعی طور پر 55 میڈلز حاصل کرکے تیسری پوزیشن لی ہے۔
صوبوں میں خیبرپختونخوا 24 میڈلزکےساتھ سب سےآگےرہا،خیبرپختونخوا نے 1 طلائی، 2 چاندی اور 21 کانسی کے تمغے جیتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News