Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

Now Reading:

انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان
پاکستان ویمن ٹیم

انگلینڈ کے خلاف  ملائیشیا میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈز کا اعلان کیا ۔

بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز  کھیلنے والی ٹیم میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ 15 سالہ لیگ اسپنر عروب شاہ کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل  کرلیا گیا ہے۔

 بگ بیش میں حصہ لینے والی آل راونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے۔

Advertisement

قومی ایک روزہ  اور ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔

Advertisement

ایک روزہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی  اسکواڈ   عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اور سدرہ نواز  پر مشتمل ہے۔

سیریز میں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کو ملائیشیا روانہ ہوگا۔سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارا ( اوول )میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر