Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو عہدے سے ہٹا دیا

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو عہدے سے ہٹا دیا
Australian batsman

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے اگلے سیزن سے قبل بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین آل راؤنڈ ڈین جونز نے ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالکان سے گفتگو کے بعد انہوں نے اگلے سیزن میں نئے کوچ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ڈین جونز کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

اپنے پیغام میں ڈین جونزکا کہنا تھا کہ یہ 4 سال بہت شاندار رہے، کئی نوجوان کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلے اور پھر پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کھلاڑیوں کی بدولت ہم نے چیمپیئن شپ جیتیں۔

آسٹریلیا کے ڈین جونز نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار سال میں دو بار چیمپئن بنے پھر بھی ہٹا دیا گیا۔

ڈین جونز نے کہا کہ میں ریحان، حسان اور ڈیرن بیری سمیت تمام افراد کا بہت شکر گزار ہوں اور ہم اس دوران بہت لطف اندوز ہوئے۔

یاد رہے ڈین جونز پی ایس ایل کے افتتاحی ایڈیشن سے اسلام آباد یونائیٹڈ سے بطور ہیڈ کوچ منسلک تھے اور ان کی کوچنگ میں یونائیٹڈ نے پہلے ایڈیشن کے ساتھ ساتھ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں بھی چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بھی ڈین جونز کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کی تائید کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈین جونز نے راہیں جدا کر لیں۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے افواہیں زیر گردش تھیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈین جونز کو کوچنگ سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم فرنچائز کی جانب سے اب تک نئے نام کا اعلان نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر