Advertisement
Advertisement
Advertisement

فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان کا اعلان

Now Reading:

فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں کا دورہ پاکستان کا اعلان
Footballers

دنیائے فٹ بال کے اسٹار فٹبالرز نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹ بال کے عظیم فٹبالرز ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیےبے قرار ہیں۔ فٹبال کے لیجنڈز لاہور  اور کراچی میں 2 نمائشی میچ میں حصہ لیں گے۔

عظیم کھلاڑیوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد پاکستاآکر کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔

فٹ بال کی دنیا کے جن نامور کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئیس فیگو، اور فرانس کے نیکولس انیلکا شامل ہیں۔

Advertisement

پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے ورلڈ سوکر اسٹار کی ٹیم لاہور اور کراچی میں میچ کھیلے گی۔ پہلے یہ ٹیم صرف 10 نومبر کو لاہور میں میچ کھیل رہی تھی لیکن اب یہی ٹیم کراچی میں بھی کھیلنے کو تیار ہوگئی ہے۔

Advertisement

کھلاڑی 9 نومبر کو کراچی پہنچیں گے اور شام ساڑے 7 بجے   ایف سی کراچی کے ساتھ راحت اسٹیڈیم ڈی ایچ اے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

دوسرا نمائشی میچ 10 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فٹ بال کے فرو غ کے لیے اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں کاکا اور فیگو لاہور اور کراچی میں نمائشی میچز کھیل چکے ہیں۔

کاکا کی مقبولیت آج بھی ویسی ہی ہے ۔ابھی حال ہی میں ایک لیڈی میچ ریفری نے دوران میچ ان کے ساتھ سیلفی بھی لی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر