باکسرمحمد وسیم فائٹ کےلئے تیار،کل میدان میں اتریں گے

پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز سےکل دبئی میں فائٹ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق باکسرمحمد وسیم حریف کا سامنا کرنے کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ گزشتہ دس باؤٹس میں سے وہ نو میں فتح حاصل کر چکے ہیں، جس میں سے سات حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں محمد وسیم نے فلپائن کے باکسر کونراڈو تانا مور کوصرف باسٹھ سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔
وا ضح رہے کہ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ لوپیز ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں لیکن اس فائٹ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہیں امید ہے کہ وہ لوپیز کے خلاف بھی کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح وہ فائٹ کے آغاز میں ہی زور دار مکہ بازی کرتے ہیں اسی انداز میں وہ رنگ میں اتریں گے اور اولین ترجیح لوپیز کو ناک کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News