پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز، آسٹریلوی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔
آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیموں کا پریکٹس میچ کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں آمنا سامنا ہوگا۔ آسٹریلوی اسکواڈ کی کپتانی ٹِم پین کریں گے۔ کپتان ٹم پین سمیت ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، کیمرون بینکروفٹ، جوبرنز، پیٹ کمنز اور جوش ہیذل ووڈ اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹریوس ہیڈ، لبوشین، نیتھن لائن، مائیکل نیسر، جیمز پیٹنسن اور میتھیو ویڈ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے برسبین میں شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان 3 روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان پرتھ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوا، 459 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم نے آخری روز 2 وکٹوں پر 91 رنز بنائے تھے۔
میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا، بابر اعظم اور اسد شفیق نے سنچریاں اسکور کیں، عمران خان سینئر نے پہلی اننگز میں پانچ کھلاڑیوں کو پویلین لوٹا دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News