Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ خواتین و مرد باکسنگ ٹیم کا اعلان

Now Reading:

سندھ خواتین و مرد باکسنگ ٹیم کا اعلان
national games

33ویں نیشنل گیمز پشاور کے لئے سندھ خواتین و مرد باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ نے اوپن اور حتمی ٹرائلز کے بعد سندھ کی مرد و خواتین باکسنگ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے چیئرمین سلیکشن کمیٹی استاد عبدالغنی درویش نے کمیٹی ممبران اولمپیئن ملنگ بلوچ، شیر محمد ،رستم بلوچ اور فدا حسین کے ہمراہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے ٹیم کا انتخاب کرکے سیکریٹری ایس بی اے عبدالرزاق بلوچ کے حوالے کی ہے۔

منتخب ہونے والی ٹیم کے کھلاڑیوں میں49 کے جی میں ذوہیب رشید،52 کے جی میں احمد آفریدی،56کے جی میں حامد حسین،60 کے جی میں ذوہیب ستار،64 کے جی میں جلیل احمد،69 کے جی میں خلیل اصغر،75 کے جی میں عماد حسین،81 کے جی میں ساجد فرمان،91 کے جی میں محمد علی اور91پلس میں یاسر جمیل انصاری شامل ہیں، خواتین51کے جی میںرضیہ بانو،57کے جی میں مہرین،60 کے جی میں سارہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

سندھ باکسنگ دستہ کے لئے خاور دین، سید محمد عمران، امین بلوچ کو کوچز جبکہ عابد حسین بروہی کو منیجر مقرر کیا گیا ہے ،منتخب ٹیم33ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے7نومبر کو خوشحال خٹک ایکسپریس کے ذریعے پشاور روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ33ویں نیشنل گیمز پشاور میں10نومبر سے16نومبر تک شیڈول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر