شعیب اختر کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر اور پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہونے والے مایہ ناز باولر کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اسکی خبر انہوں نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پردی۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ٹوئیٹر پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر بھی شئیر کردی ہے۔
Can’t get enough of my second son ..bless him pic.twitter.com/asG2HVbvpR
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 13, 2019
شعیب اختر اور ان کی اہلیہ نے فی الحال اپنے بیٹے کا کوئی نام تو نہیں رکھا، تاہم اس کے لیے انہیں بے شمار تجاویز موصول ہورہی ہیں۔
اس سے قبل فاسٹ بولر کے یہاں 2016 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس موقع پر اپنی ویڈیو میں شعیب اختر نے اعلان کرتے خوشی کا اظہار کیا تھا کہ میں اللہ لا شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے صحت مند بچے سے نوازا ہے۔
The most prized catch my hands have ever, ever held on to….what a feeling!!!!! pic.twitter.com/L13wKxUn5y
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 7, 2016
یاد رہے کہ محمد میکائل علی اختر کی پیدائش پر شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ، ’ایک انسانی زندگی کا اس دنیا میں آنا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس اب ایک قابل رشک باپ ہے‘۔
واضح رہے کہ شعیب اختر کے پہلے بیٹے کا نام محمد میکائل علی اختر ہے تاہم دوسرے بیٹے کا نام ابھی نہیں رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News