نوویک جوکووچ نےپیرس ماسٹرزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ کاٹائٹل اپنےنام کرلیا

عالمی نمبرایک ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نےپیرس ماسٹرزاوپن ٹینس ٹورنامنٹ کاٹائٹل اپنےنام کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق عالمی نمبرایک ٹینس اسٹارنوویک جوکووچ نےفائنل میں کینیڈین حریف ڈینس شاپووالو کو شکست دیکررواں سال کاپانچواں اورمجموعی طورپرکیریئرکا 77 واں اےٹی پی ٹائٹل اپنےنام کرلیاہے ۔
فرانس میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلےگئےمینزسنگلزفائنل میچ میں سربین ٹینس سٹارنوویک جوکووچ کامقابلہ کینیڈاکےڈینس شاپووالوسےتھاجس میں جوکووچ نےروایتی کھیل پیش کرتےہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی کوسٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سےشکست دیکرپانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ ایک گھنٹہ اور پانچ منٹ تک جاری رہا۔
ٹورنامنٹ جیتنےکےبعدسربین عالمی نمبرایک ٹینس سٹارنوویک جوکووچ نےمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئے کہاکہ وہ اپنی اس کامیابی پربہت خوش ہیں اورمستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کابرقراررکھتے ہوئے مزیدفتوحات حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News