Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،پہلا ٹی 20 میچ بے نتیجہ ختم
pak-vs-aus

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے کپتان بابر اعظم کی نصف سینچری کی بدولت 15 اوورز میں 107 رنزبنائے۔

بارش کے باعث میچ کو 15،15 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور  ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت قومی ٹیم نے آسٹریلیا کو 119 رنز کا ہدف دیا۔

فخر زمان اپنی اننگز کی پہلی گیند پر اسٹارک کی باہر جاتی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

Advertisement

اس دوران بابر کا ساتھ دینے تجربہ کار بلے باز حارث سہیل کریز پر آئے تاہم ان کی اننگز کا دورانیہ بھی چند گیندوں پر مشتمل رہا اور وہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان نے ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد ٹیم کو سنبھالا دیا تاہم وہ بھی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 59 اور محمد رضوان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک اور ریچرڈسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 119 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے کپتان ایرون فنچ اور خطرناک بلے باز ڈیوڈ وارنر بلے بازی کے لئے آئے۔

دونوں بلے بازوں نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور محض تین اوورز میں 41 رنز اسکوربنا ڈالے کہ اس دوران بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا۔

بعد ازاں مسلسل بارش کے باعث انتظامیہ نے میچ کی منسوخی کا اعلان کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر