ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل ہوا تو شرکت نہیں کروں گا، اعصام الحق

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ اگرمتعصبانہ فیصلے کے تحت ڈیوس کپ پاکستان سے منتقل ہوا تو میں شرکت نہیں کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ میں نے بائیکاٹ کا فیصلہ پاکستان کے وقار اور سیکیورٹی اداروں کی عزت کے لیےکیا ہے۔
اعصام الحق نےبھارتی ٹینس فیڈریشن کے فیصلے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ڈیوس کپ کے لیےپاکستان ٹیم نہ بھیجنا غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیکیورٹی پروٹوکول کی یقین دہانی کرائی ہے تو بھارتی ٹیم کے چند ممبر کیوں انکار کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کسی بھی بھارتی شہری کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ روزانہ سینکڑوں بھارتی، کرتارپور، ننکانہ اور ٹیکسلا کا دورہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں کبھی کسی بھارتی شہری کے ساتھ تشدد یا بد تمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا ۔
اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں سری لنکن ٹیم ،آئی ٹی ایف جونیئر، بنگلہ دیش ویمن ٹیمیں آئیں۔ گذشتہ دنوں غیرملکی فٹبالرز بھی پاکستان میں کھیل کر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برطانوی شاہی جوڑا بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرکے گیا ہے جبکہ ہالینڈ کی ملکہ بھی پاکستان آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News