مردان میں نیشنل گیمز کا میلہ سج گیا
سنئیر صوبائی وزیر کھیل عاطف خان نے مردان میں نیشنل گیمز کے مقابلوں کا افتتاح کردیا۔
تٖفصیلات کے مطابق ممبران صوبائی اسمبلی، ڈپٹی کمشنر مردان سمیت محکمہ کھیل کے اعلی حکام بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
سینئر وزیر نے مقابلے بھی دیکھے اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے۔
مردان میں نیشنل گیمز کے مقابلوں میں پشاور، سمیت صوبے کے پانچ شہروں میں نیشنل گیمز کے مقا بلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔
یاد رہے کہ مردان میں نو سال بعد اسپورٹس کا میگا ایونٹ بھرپور طریقے سے جاری ہے، اس ایونٹ میں ملک بھر سے دس ہزار سے ذیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
مردان گیم کے مقابلے میں ایتھلیٹس 31 مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں جس میں تمام کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ نو سال بعد صوبے میں نیشنل گیمز کا کامیابی سے انعقاد کسی اعزاز سے کم نہیں۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ خود نیشنل گیمز کی نگرانی کررہا ہوں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
سنئیر صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں نیشنل گیمز کے انعقاد سے دنیا کو امن کا پیغام جائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ 26 ارب روپے صوبے میں کھیلوں کے فروغ پر خرچ ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ مردان کے ہر یونین کونسل میں کھیل کے میدان بنائے جائینگے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
