پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر عہدے سے مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سبحان احمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج ہونے والےگورننگ بورڈ کے اجلاس میں اراکین کو سبحان احمد کی دستبرداری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
سبحان احمد 2010 میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اور 9 برس تک اس عہدے پر کام کرتے رہے۔
اس موقع پر سبحان احمد کا کہناتھاکہ پچیس سال سے زائد عرصہ پی سی بی سے منسلک رہنے کے بعد میں سمجھتا ہوں کہ آگے بڑھنے کے لیے یہ مناسب وقت ہے۔اس دوران پی سی بی کے ساتھ یہ سفر شاندار رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پی سی بی کی نمائندگی کرنا بڑا اعزاز تھا۔ان تمام ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس سفر میں میری راہنمائی اور سپورٹ کی۔
چیئر مین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کی پی سی بی کے لیے خدمات غیر معمولی رہی ہیں۔انہوں نے پی سی بی میں عزت اور انٹیگریٹی کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمرشل معاہدوں میں سبحان احمد نے بڑھ چڑھ کر کام کیا، اس پس منظر میں ان کے پی سی بی سے جانے کا افسوس ہے۔
چیئر مین پی سی بی نے کرکٹ بورڈ کے لیےسبحان احمد کا خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News