کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، محمد حفیظ

قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیے جانے پر آل راؤنڈر محمد حفیظ کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان شدید تنقید کی زد میں آگیا۔
محمد حفیظ نے ٹوئیٹر پر عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور ساتھ ہی ساتھ ملک میں علاج ومعالجے کی ناقص صورت حال پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔
Great news Ex PM Nawaz sharif sb can travel to abroad for medical treatment 👍🏼,Highest medical panel decided that he needs to go to abroad so did our Judiciary admitted lack of medical assistance in Pakistan It means we 200 Millions Pakistani r not safe here ??? Just asking
Advertisement— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 16, 2019
انہوں نے کہا کہ عدالت اور ٹاپ میڈیکل بورڈ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں علاج کی سہولیات ناکافی ہیں ۔
تاہم عوام کی جانب سے تنقید کیے جانے پر محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے ٹوئٹ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا اور اس کا غلط مطلب لیا گیا ۔میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری ٹوئٹ کا کوئی سیاسی مقصد نہیں تھا۔ جن لوگوں کو میری ٹوئٹ سمجھ نہیں آئی، وہ دوبارہ پڑھیں ۔
AdvertisementHop ppl wil read my tweet again & wil understand the context of the tweet , Authorities wil work to upgrade Medical facilities in pakistan 🤲🏼 Aameen https://t.co/ylgWkxpAkf
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) November 18, 2019
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں میاں نواز شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔دعا کرتا ہوں کہ نوازشریف جلد تندرست ہوکر پاکستان واپس آئیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News