Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی ٹیبل ٹینس پلیئر انتقال کرگئی

Now Reading:

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی ٹیبل ٹینس پلیئر انتقال کرگئی
ٹیبل ٹینس

جونیئر ٹیبل ٹینس پلیئر مہک انور طویل علالت کے بعد 16سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مہک انور کینسر کےمرض میں مبتلا تھیں، مہک انور کیسنر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد آج کم عمری میں ہی انتقال کرگئیں۔

یاد رہے کہ مہک انور ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی ہیں اور گزشتہ سال 24ویں جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میں سندھ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

واضح رہے کینسر کے عارضے میں مبتلا مہک انور کے والدین کے پاس اپنی بیٹی کے علاج کے لیے پیسے ختم ہوگئے تھے جس کے بعد مہک کے والدین نے اپنی بیٹی کے علاج کے لیے قرض بھی لیا تھا۔

مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ مہک کے علاج میں تعاون کریں، لیکن حکومت کے اعلان کے باوجود مہک انور کی مالی مدد نہیں کی جاسکی۔

Advertisement

ایک ویڈیو میں مہک کے والد نے کہا تھا کہ ‘میری وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے مہک انور کے علاج میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اور مہک کی جان بچانے میں ہماری مدد کریں۔’

Advertisement

مہک انور کی بہن کا کہنا تھا کہ مہک کا علاج 6 سے 7 ماہ جاری رہا تو شفا ممکن ہے اور ہر ماہ 2 کیمویونی ہے لیکن اب علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کینسر میں مبتلا ٹیبل ٹینس کی کھلاڑی مہک انور کی بیماری کو نوٹس لے لیا تھا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے وفد نے مہک انور سے ملاقات بھی کی تھی، اس کے باوجود مہک کے علاج کے لیے مالی معاونت نہیں کی گئی جبکہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے مہک کے علاج کیلئے پانچ لاکھ روپے دیئے تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات نے ٹویٹر میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وزیر اعظم اپنے صوابدیدی فنڈز سے پہلے ہی دست بردار ہو چکے ہیں، علاج کا حکم دے چکے ہیں لیکن انفرادی مالی امداد اب وزیر اعظم کا اختیار نہیں’۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر