دوبارہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، انٹرنیشنل فٹبال لیجنڈز

دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کی دو سال بعد دوبارہ پاکستان آمدہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیلین اسٹار ریکارڈوکاکا،فرانسیسی اسٹار نکولس انیلکا،پرتگالی اسٹارلوئس فیگو اور اسپینش اسٹار کارلس پیول شامل ہیں۔
پاکستان آمد کے موقع پر انٹرنیشنل فٹبال لیجنڈز نےکراچی میں پریس کانفرنس کرکے اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کیا۔
برازیلین اسٹار فٹبالر کاکا نے کہا کہ دوسری بار پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں،پہلے بھی آیا تھا تو دورہ یادگار رہا تھا۔ پاکستان دوبارہ آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،یہاں ہمیشہ پیار ملا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں پاکستان کی فٹبال کو سپورٹ کرنے آئے ہیں ۔ہمارا بہت زبردست استقبال کیا گیا ہے۔
فرانسیسی اسٹار نکولس انیلکا کا کہنا تھا کہ پاکستا آکر بہت اچھا لگتا ہے ،میں دو سال پہلے بھی یہاں آیا تھا۔
لوئس فیگونے کہا کہ دوبارہ پاکستان آکر ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے،پہلے جب آئے تھے تو بہت مزا آیا تھا۔ آج اور کل لوگوں کو بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے،مجھے یقین ہے کہ میری ٹیم جیتے گی ۔
لوئس فیگو کا کہنا تھا کہ ہمیشہ فٹبال کو سپورٹ کرنا اچھا لگتا ہے۔پاکستان آنے کا مقصد بھی فٹبال کے کھیل کو فروغ دینا ہے۔
کارلس پیول نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آکرمیں بہت خوش ہوں ،میں پہلے بھی یہاں آیا تھا تو بہت اچھا لگا تھا۔ پاکستان میں فٹبال کا بہت جنون ہے،کراچی اور لاہور والوں کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔
اس موقع پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے کہا کہ انٹرنیشنل فٹبالرز کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
صدام حسین نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا میں بہت خوش ہوں کہ مجھے ان لیجنڈز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ورلڈ اسٹارز کے ساتھ کھیلنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
صدام حسین نے کہا کہ اسٹارفٹبالرز کا پاکستان آنا فٹبال کے مستقبل کے لیےاچھا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News