Advertisement

فواد عالم پلان میں شامل ہیں، ضرور موقع دیں گے، اظہر علی

اظہر علی

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ فواد عالم ہمارے پلان میں شامل ہیں، انہیں ضرور موقع دیں گے۔

نیشنل اسٹیڈیم  کراچی میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی  کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش تھی کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی ہو۔ہم پہلی سیریز کو جیت کر یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہوم ٹیسٹ سریز کو جیتنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہوم سریز جیتنے سے کھلاڑیوں کاحوصلہ اور بلند ہوجاتا ہے۔

اظہر علی نے بتایا کہ ہوم گراؤنڈ میں کس کھلاڑی کو کس نمبر پر بیھجنا ہے یہ سب ہم نے  طے کر لیا ہے۔ٹیسٹ میچز میں ہمارے پاس نئے لڑکے موجود ہیں جو کہ انرجیٹک ہیں۔

فواد اور عابد علی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ فواد اور عابد دونوں فرسٹ کلاس کرکٹ سے سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

انہوں مزید کہا کہ فواد عالم ہمارے اسکواڈ میں شامل ہے،اس نے ڈومیسٹک میں بہت اچھا پرفارم کیا ہے۔بہت عرصے کے بعد وہ ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

اظہر نے کہا کہ  میں عابد علی کا فین ہوں ،جب وہ مخالف ٹیم میں ہوتے تھے تو آؤٹ کرنا مشکل ہوتا تھا۔وہ پانچ چھ سال پہلے ہی ٹیسٹ ٹیم میں آسکتے تھے۔

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ باؤلنگ کے حوالے سے ٹیم میں بہت بہتری آرہی ہے۔باؤلنگ کے ساتھ ساتھ ہماری بیٹنگ لائن بھی مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔

اپنی فارم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے کہ کئی عرصے سے میں نے پرفارم نہیں کیا، کوشش کروں گا کہ اس میچ میں بہت اچھا اسکور کروں۔ آسٹریلیا جیسے ملک میں جاکر کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا۔

اظہر علی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے بہت اچھی لگ رہی ہے۔ان شاء اللہ پوری کوشش کریں گےکہ سیریز ہم ہی جیتیں۔ٹیسٹ میچز میں میرا حوصلہ بہت بلند ہے۔

قومی ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقیدتو ہوتی ہے،خود پر تنقید سے کھلاڑیوں کو غلطیاں سدھارنے کا موقع ملتا ہے۔جب مجھے لگا کہ نہیں کھیل سکتا تو خود کرکٹ چھوڑ دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ آئی سی سی کا اچھا اقدام ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ سے ٹیسٹ کرکٹ کا رجحان بڑھا ہے۔

Advertisement

اظہر علی نے اس امید کا اظہارکیا کہ کراچی میں بھی پنڈی جیسا کراؤڈ میچ دیکھنے آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version