Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے ریسلنگ میں دوگولڈ میڈل حاصل کرلیے

Now Reading:

پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے ریسلنگ میں دوگولڈ میڈل حاصل کرلیے
ندا علی جمالی

امریکہ میں مقیم پاکستانی طالبہ نے ریسلنگ کے مقابلوں میں دو گولڈ میڈل حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع بدین سے تعلق رکھنے والی  پاکستانی طالبہ ندا علی جمالی نے کیلیفورنیا میں منعقدہ خواتین ریسلنگ مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےدو طلائی تمغے جیت لیےہیں۔

ندا علی جمالی کے ماموں  بابر جمالی   کا نے مقامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ندا اس وقت اپنی تعلیم کے لئے امریکہ میں  مقیم ہے  اور وہیں اسے ریسلنگ میں دلچسپی پیدا ہوئی۔

انہوں نے کہا ندا نے ریسلنگ کے مقابلے کے  لیےباضابطہ تربیت حاصل کی اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی گیمر ارسلان ایش ’ای اسپورٹس پلیئر آف دی ایئر‘ قرار

Advertisement

ندا علی کے ماموں نے مزید بتایا کہ ندا نے امریکی حکومت کے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت اسکالر شپ ٹیسٹ  میں 6549 امیدواروں میں سے منتخب ہونے والے  77 طلبہ و طالبات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ندا علی نے 14 اگست 2018 کو وہاں ’میریز ولا ہائی اسکول ‘میں داخلہ لیا تھا اور وہ میزبان والدین کے خاندان کے ساتھ  وہیں رہ رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان اور امریکہ سمیت دیگر ملکوں کے 568 طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر