آسٹریلیامیں تکلیف دہ شکست ہوئی،اظہرعلی
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہےکہ آسٹریلیاکیخلاف سیریزمیں کارکردگی مایوس کن رہی کوشش کررہے ہیں کہ کارکردگی بہتر ہو۔
تفصیلات کے مطابق دورۂ آسٹریلیا کےبعد وطن واپس پہنچنےپرکپتان اظہرعلی نےلاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیاکےخلاف شکست کو تسلیم کرتےہوئےکہا کہ آسٹریلیاکیخلاف سیریزمایوس کن رہی ۔آسڑیلیامیں کم بیک کرناآسان نہیں ہوتا تاہم کوشش کررہے ہیں کہ کارکردگی بہترہو۔
.ٹیسٹ میچ میں باولنگ کےحوالےسےکپتان نےکہاباؤلنگ اٹیک نوجوان تھا، دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے
شاہین آفریدی کی پرفارمنس کےحوالےسےاظہرعلی نےکہاکہ شاہین آفریدی کی باولنگ میں بہتری آرہی ہے۔ شاہین شاہ نےاچھا پرفارم کیا۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران بیٹنگ فلاپ ہونےکےحوالےسےان کا کہنا تھابیٹنگ میں ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے وکٹ گرنے کے بعد وکٹ پررکناہمیں سیکھناہوگا۔
پاک سری لنکاسیریزکےحوالےسےکپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کےخلاف سلیکشن کے حوالے سے مشاورت ہوچکی ہےڈومیسٹک سیزن کے میچزز کھیلے ہیں تمام ٹیموں کو دیکھا گیا آسٹریلیا سیریز کےلیےبھی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو دیکھا گیاتھا ۔
واحد کپتان عمران خان ہی دیکھے ہیں جو سلیکشن مرضی سے کرتے تھے اب سلیکشن میں مشاورت ضرور ہوتی ہے لیکن سارا کردار سلیکٹرزکاہوتا ہے۔
واضح رہےکہ کھلاڑی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی کے راستے لاہور پہنچے ہیں، کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، بابر اعظم،عابد علی، محمد عباس، حارث سہیل اور امام الحق شامل ہیں، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس بھی لاہور ۔پہنچ گئے۔
قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑاہے، دونوں میچز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اننگز سے شکست ہوئی۔
ٹیسٹ میچز کے علاوہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 0-2 سے آسٹریلیا کے نام رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
