Advertisement
Advertisement
Advertisement

2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہار کا موسم

Now Reading:

2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہار کا موسم
پاکستان

رواں برس  سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد سے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے بعد 2020 پاکستان میں کرکٹ کی بہار کا موسم ثابت ہونے والا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) وسیم خان کے مطابق آئندہ برس بنگلہ دیش ، جنوبی افریقہ اور میری لیبون  کرکٹ کلب( ایم سی سی)  کی ٹیمیں  پاکستان آئیں گی۔

وسیم خان نے بتایا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈنے دورہ پاکستان کی نوید سنا دی  ہے،رواں ہفتے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اعلان متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بنگلہ دیش نے مختصر دورہ کے لیے صرف ٹیسٹ میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار ہے۔سیریز تیس جنوری سے پندرہ فروری تک ہونے کے آپشن پر غور  کیا جا رہا ہے۔

سی ای او وسیم خان نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ سے  بھی بات چیت ہو گئی  ہے۔جنوبی افریقی ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افریقی  بورڈ کو  دورے کے حتمی اعلان کے لیےکھلاڑیوں کی رضامندی کا انتظار ہے۔

Advertisement

سی ای او پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم  بھی فروری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس کی قیادت ایم سی سی  کے صدر کمار سنگاکارا کریں گے۔

ایم سی سی ٹیم کت ہیڈ کوچ اجمل شہزاد جبکہ ٹیم منیجر لاوینڈر ہوں گے۔ایم سی سی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز ایچی سن کالج لاہور میں کھیلے گی۔

وسیم خان نے بتایا کہ کہ ٹیم پاکستان بھجوانے کا فیصلہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ایم سی سی کرکٹ ٹیم کا یہ 46 سال بعد پاکستان کا دورہ ہوگا۔اس سے قبل ایم سی سی کرکٹ ٹیم نے 1973 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی  نے کہا کہ ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر خوشی ہے، امید ہے اسکواڈ میں شامل ہر کھلاڑی دورہ پاکستان کے دوران بھرپور لطف اٹھائے گا۔

وسیم خان نے بتایا کہ 2022 میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان اے ٹیم پہلے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی پھر ان کا دورہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں گراس روٹ کرکٹ پر کام کریں۔اس ضمن میں نیو ساؤتھ ویلز کلب سے بھی اسکالر شپ پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے وہاں بھیجا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر