Advertisement
Advertisement
Advertisement

یاسر شاہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت

Now Reading:

یاسر شاہ کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی رپورٹ کرنے کی ہدایت
پی سی بی

پی سی بی

لیگ اسپنر یاسر شاہ کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاسر شاہ کو راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ  کے  دوران اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس دوران وہ  نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔

یاسر شاہ 16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے۔ جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ اسپنر مشتاق احمد   کی گزشتہ ہفتے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری کی گئی تھی۔

Advertisement

معاہدے کے مطابق مشتاق احمد 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک باؤلرز کے ساتھ ساتھ انڈر 16 اور انڈر 19باؤلرز کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر مشتاق احمد قومی کرکٹ ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ  یاسر شاہ راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں  ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ نے پچ کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے چار فاسٹ بالرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر