کراچی: دوسری انٹرنیشنل فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ ہفتہ کو ہوگی

دوسری انٹرنیشنل فری اسٹائل ریسلنگ چیمپئن شپ ہفتہ کی شام ڈریم ورلڈ ریزورٹ کراچی میں منعقد ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں امریکہ،میکسیکو،انگلینڈ، یونان اورسنگاپور اور کے ریسلرز پاکستانی ریسلرز سے زور آزمائی کریں گے۔
پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ کی دوسری چیمپئن شپ کے مقابلے پرو ریسلنگ فیڈریشن آف پاکستان اور ڈریم ورلڈ ریزورٹ کے اشتراک سے ہورہے ہیں۔
چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ کو تقویت دینا ہے۔
ریسلنگ کے مقابلوں کے لیے رنگ تیار کر دی گئی ہے۔ جس میں شرکت کے لیےنامور غیر ملکی ریسلر زکراچی پہنچ چکے ہیں ۔
غیر ملکی ریسلرز نے رنگ کا معائنہ کرکے اسے انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے موزوں اور بہترین قرار دیا ہے۔ کراچی میں ریسلنگ کے مقابلوں کو معروف اور عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں نے خوش آئیند قرار دیا ہے۔
ان مقابلوں میں امریکہ کے پانچ نامور ریسلر زحصہ لے رہے ہیں جن میں رہینو، جے ٹی جی، میٹ کراس، لو گوٹی، اور جو الانزو شامل ہیں۔
پاکستان کے نامور ریسلرز پانڈا، شیر خان ،جارڈن اور دیگر اپنی بھرپور صلاحیتوں سے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں سے پنجہ آزمائی کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے تحت عالمی ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد بھی ہوچکا ہے۔
رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
مقابلوں میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں جبکہ بادشاہ پہلوان کے ساتھ ساتھ انعام بٹ ،طیب اعوان اور اعجاز حیدر نے پاکستان کی نمائندگی کی۔
رنگ آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران شاہ کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے پاکستان آنے سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے محفوظ ملک ہے ۔
چیئرمین رنگ آف پاکستان ریسلنگ پیر سید عاصم کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے گذشتہ تین برسوں میں 25 مختلف ممالک کے 45 نامور پہلوان پاکستان آچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News