جیمز اینڈرسن 150 ٹیسٹ کھیلنے والے نویں کھلاڑی بن گئے

ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن 150 یا اس سے زائد ٹیسٹ میچز کھیلنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے فاسٹ بالرجیمز اینڈرسن جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیےمیدان میں اترتے ہی اس ایلیٹ گروپ کا حصہ بن گئے ہیں۔
37 سالہ جیمز اینڈرسن اس ایلیٹ گروپ کا حصہ بننے والے دنیا کے نویں اور انگلینڈ کے دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ بھارت کے سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچز کھیل کر سر فہرست ہیں۔
ان کےعلاوہ اس فہرست میں آسٹریلیا کےرکی پونٹنگ اور اسٹیووا 168 میچز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن پر جمان ہیں، جنوبی افریقا کے جیک کیلس 166 میچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے شیو نارائن چندرپال اور بھارت کے راہول ڈریوڈ164میچز کے ساتھ مشترکہ طور پر پانچویں ،انگلینڈ کے ایلسٹیئر کک 161 میچز کے ساتھ ساتویں جبکہ آسٹریلیا کے ایلن بورڈر 156 میچز کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
شعیب ملک کی کرسمس ٹوئیٹ پر بھارتی سیخ پا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اینڈرسن کے علاوہ اس ایلیٹ گروپ میں شامل تمام ہی کھلاڑی اب ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوچکے ہیں۔
اس اہم دن کے موقع پر انگلش کپتان روٹ کا اینڈرسن کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ اب بھی بالکل ویسے ہی تیار دکھائی دے رہے ہیں جیسا کہ میں ان کو ہمیشہ سے دیکھتا آرہا ہوں۔
جیمز اینڈرسن نے اپنے 150ویں میچ کو یادگار بناتے ہوئے میچ کی پہلی ہی گیند پہ وکٹ حاصل کی اور اس طرح وہ 150ویں میچ کی پہلی ہی گیند پر وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے۔
جیمز اینڈرسن کے کیریئر پہ نگاہ ڈالی جائے تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب فاسٹ بالرہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 194 ون ڈے میچز میں انہوں نے 269 جبکہ 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 18 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News