Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2019، کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرگیا

Now Reading:

سال 2019، کرکٹ کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کرگیا
2019

یوں تو ہر برس ہی کچھ نئے ریکارڈ ز کرکٹ کی تاریخ کا حصہ بنتے  رہتے ہیں لیکن 2019 جاتے جاتے کرکٹ کی دنیا میں ایک دو نہیں بلکہ نئے ریکارڈز قائم کرگیا ہے۔

رواں برس بننے اور ٹوٹنے والے  ریکارڈ ز پر ایک طائرانہ نظر ڈالی جائے تو فہرست کافی طویل ہو جائے گی  لیکن ہم آپ کو یہاں کچھ خاص مواقعوں اور ریکارڈز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں۔

رواں برس  کے آغاز میں 26 جنوری  کو نیپال کے روہت پوڈیلانٹرنیشنل کرکٹ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔

انہوں نے یہ کارنامہ16 برس اور 146 دن کی عمر میں انجام دیا۔

23 فروری کو سری لنکا  ،جنوبی افریقا   کو 0-2 سے شکست دے کر جنوبی افریقا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے والی  پہلی ایشین ٹیم بن گئی۔

Advertisement

Advertisement

2019 افغان ٹیم پر کافی مہربان رہا ہے۔24 فروری کو افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی تاریخ کا  سب سے بڑا مجموعہ، 278 رنز  اسکور کر ڈالے۔

اس کے بعد 18 مارچ کو افغانست  نے آئر لینڈ کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی ۔

27 اپریل کو آسٹریلیا کی کلیئر پولوسیک نے مردوں کے ایک روزہ مقابلے میں امپائرنگ کرنے والی پہلی  خاتون امپائر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

رواں برس نمیبیا، اومان ، امریکہ اور پاپوا نیوگنی کی ٹیموں کے لیے بھی خوش آئند رہا کہ ان تمام ٹیموں کو ایک روزہ انٹرنیشنل میچز میں مقابلوں کا اسٹیٹس حاصل ہوگیا۔

سال 2019شاہینوں کےلئےکیسارہا؟

18 جون کو انگلینڈ کے ون ڈے کپتان اوئن مورگن نے افغانستان کے خلاف میچ میں 17 چھکے  لگاکر ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ  چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

Advertisement

جون 2020میں یوگنڈا کی خواتین ٹیم نے کسی بھی ٹی ٹوئنٹی  میچ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ یوگنڈا کی ٹیم نے 314 رنز بنائے۔

رواں برس ہونے والے ورلڈ کپ میں آسڑیلیا کے مچل اسٹارک نے 27 وکٹیں حاصل کرکے کسی بھی ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اپنے ہی ہم وطن گلین میک گرا کا ریکارڈ توڑڈالا۔

2019 کا سب سے یادگار اور حیرت انگیز لمحہ رواں برس ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کا فائنل میچ تھا جو میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا۔

یہ ایک روزہ ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ جب فائنل میچ میں فتح کا فیصلہ سپر اوور  کے ذریعے ہوا جس میں  امپائر کے ایک متنازع فیصلے کے باعث انگلینڈ پہل بار ورلڈ کپ کا فاتح قرار پایا۔

 بعض مبصرین اور ماہرین کی جانب سے  امپائر کے فیصلے پر شدید تنقید بھی کی گئی۔

6 ستمبر کو سری لنکا کے سابق کپتان لاستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف مسلسل 4 بالز پر 4وکٹیں حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ ان کے سوا یہ کارنامہ کوئی اور انجام نہیں دے سکا۔

Advertisement

رواں برس کا دوسرا بڑا تاریخی موقع پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی تھی جب 11 دسمبر کو سری لنکا اور پاکستان کے مابین 10 برس بعد پاکستان  کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلاگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر