سری لنکن ٹیم کوپہلادھچکا

پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریزشروع ہونےسےقبل ہی سری لنکن ٹیم کوبڑادھچکالگ گیا۔
تفصیلات کےمطابق سری لنکاکےفاسٹ بولرسورنگا لکمل ڈینگی بخارمیں مبتلا ہوگئےجس کی وجہ سےوہ اب پاک _لنکا ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کریں گے۔
دس سال بعد سری لنکن ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے آج رات پاکستان پہنچ رہی ہے۔ سری لنکا کو پاکستان روانگی سے قبل اس وقت دھچکا پہنچا جب اس کے فاسٹ بولر سورنگا لکمل ڈینگی بخار میں مبتلا ہوکر دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ۔
سورنگا لکمل کی جگہ اب آسیتھا فرنینڈوکوٹیم میں شامل کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔
سری لنکا کےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کااعلان،فوادعالم اِن
واضح رہے پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان دو ٹیسٹ میچزکی سیریزکاپہلا ٹیسٹ گیارہ دسمبرسےپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا،قومی ٹیم پیرکی دوپہر پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ،جبکہ سری لنکن ٹیم منگل کو ٹریننگ سیشن کرے گی۔
جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا۔
سورنگا لکمل ٹیم میں شامل واحد کھلاڑی ہیں جو 2009 کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News