Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا کےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کااعلان،فوادعالم اِن

Now Reading:

سری لنکا کےخلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کااعلان،فوادعالم اِن
misbah ul haq press conference

سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ٹیسٹ بیٹسمین فوادعالم کئی عرصےبعد ٹیم میںاپنی جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگئےہیں۔

چیف سلیکٹراورہیڈ کوچ مصباح الحق نےلاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےسری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کااعلان کیا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنےوالی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، افتخار احمد کی جگہ فوادعالم کوٹیسٹ اسکواڈمیں شامل کیاگیاہےجب کہ موسیٰ خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم کاحصہ بنایا گیا ہے۔

مصباح الحق کاکہناتھاٹیم کی سلیکشن تنہا نہیں کرتا بلکہ 6 سلیکٹرز کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا غور سے جائزہ لیکر انتخاب کرتے ہیں، سب کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم منتخب کی گئی تھی۔

مصباح الحق نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے مزید  بتایا کہ اظہر علی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، عابد علی، حارث سہیل، کاشف بھٹی، اسد شفیق، یاسر شاہ، شان مسعود، امام الحق اور عمران خان شامل ہیں۔

Advertisement

ٹیم کے حوالےسے  قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا ہم نے بہترین ٹیم منتخب کی ہے جو سری لنکا کو شکست دے سکتی ہے۔

دوسری جانب  کئی سال سے ٹیم سے باہر رہنے والے فواد عالم قائداعظم ٹرافی کے رواں سیزن میں اب تک 4 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا امید ہے کہ اس بار ٹیم میں موقع ملے گا۔

پاکستان اورسری لنکا کےدرمیان  ٹیسٹ سیریزکاپہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبرتک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلاجائے گاجبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلاجائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر