Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمنز سیریز: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست

Now Reading:

ویمنز سیریز: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
ویمنز سیریز

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم  نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 127رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2کی  ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کا آغاز کچھ اچھا نہ ہوا۔

دوسرے ہی اوور میں گذشتہ میچ کی سینچورین  ڈینی ویاٹ 6 رنز بنا کر ندا ڈار کی گیند کپتان بسمہ معروف کو کیچ تھما بیٹھیں ۔ یبیماؤنٹ  بھی گذشتہ میچ   کی طرح سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہیں21 رنز بناکر نشرہ سندھو کا شکار بنیں۔

اس کے بعد کپتان ہیتھر نائٹ اور نتالی اسکیورنے اسکور کو 151 رنز تک پہنچایا   تو ہیتھر نائٹ 86 رنز پر رن آؤٹ  ہوکر پویلین پہنچ گئیں۔ایمی جونز  بھی17 رنز بناکر ندا ڈار کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئیں۔

تاہم نتالی اسکیور نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھا اور دوسرے اینڈ سے فرین ولسن نے بھی ان کا خوب ساتھ نبھاتے ہوئے اسکور کو مقررہ پچاس اوورز میں 4 کے وکٹ کے نقصان پر 327 رنز تک پہنچادیا۔

Advertisement

ویمنز سیریز: انگلینڈ نے پاکستان کو 75 رنز سے شکست دے دی

دونوں نے بالترتیب 100اور 85 رنز کیاننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار نے 2 جبکہ نشرا سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

328رنز کے تعاقب میں  قومی خواتین کرکٹ ٹیم45ویں اوور میں 200 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

کپتان بسمہ معروف اور ناہیدہ خان کے علاوہ کوئی بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکا۔دونوں نے بالترتیب 64 اور 40 رنز اسکور کیے۔

اس  کے علاوہ جویریہ خان 26، سدرہ نواز 16،سدرہ امین 12، عمیمہ سہیل9، رامین شمیم6،ڈیانا بیگ 5 اور ندا ڈار4، رنز بناسکیں جبکہ عالیہ ریاض  اور نشرہ سندھوکھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئیں۔

Advertisement

مہمان ٹیم کی جانب سے آنیا شربسول،سارہ گلین،صوفی ایکلیسٹون اور ہیتھر نائٹ نے 2،2 جبکہ کیٹ کراس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیموں  کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 14 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر