Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کراچی ٹیسٹ کےلئےپرجوش

Now Reading:

قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کراچی ٹیسٹ کےلئےپرجوش
قومی ٹیسٹ ٹیم

سری لنکن ٹیسٹ کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لیےکراچی پہنچ گئی ہے۔جبکہ پاکستانی ٹیسٹ کھلاڑی کراچی ٹیسٹ کھیلنےکےلئے پرجوش ہیں  ۔

تفصیلات کےمطابق سری لنکن ٹیم دوسرے اورآخری ٹیسٹ میچ کھیلنےکے لئےکراچی پہنچ گئی ہے۔ جبکہ  قومی ٹیم  گزشتہ  شب  شہر  قائد پہنچی  تھی ۔

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی شہر قائد میں سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نےکراچی ٹیسٹ کےحوالےسےکھلاڑیوں کےتاثرات پرمشتمل ایک وڈیوسوشل میڈیاپرجاری کی ہے۔ جس میں کھلاڑیوں نے ماضی کے تجربات اور دوسرے ٹیسٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اطہارکیاہے۔

کپتان اظہرعلی نےاپنےخیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کاشماردنیائےکرکٹ کےبہترین گراونڈمیں ہوتاہےاس کے علاوہ قومی ٹیسٹ ٹیم کااس اسٹیڈیم میں ریکارڈ بھی اچھاہے۔

اسد شفیق  کا کہنا تھا کہ  انہوں نےکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  کے انکلوژرمیں بیٹھ کے میچ دیکھنا آج بھی یاد ہے ۔اسٹیڈیم میں   میچ کے دوران اتنا چورمچایاتھا کہ گھرآتےہی ان کا گلہ نعرےلگانےکی وجہ سےبیٹھ  گیاتھا ۔

دس سال بعد ٹیسٹ  ٹیم میں شامل ہونےوالےفواد عالم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے بعد ہم نے پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا اور اب دوسرا میچ کراچی میں کھیلیں گے، یہ بات کراچی اور سندھ کے لوگوں کے لئے بڑی خوش آئند ہے، امید ہے شائقین گراؤنڈ میں آکر ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔

Advertisement

ٹیسٹ میچ ڈرا، عابد علی اور بابراعظم کی سنچریاں

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ وہ گزشتہ 3 سال سے پی ایس ایل میں کراچی کنگز سے کھیلتے ہیں اور اب تو کراچی مجھے اپنا ہی شہر لگنے لگا ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز بھی کھیل ممکن نہ ہوسکا

بابراعظم نے کہا کہ کراچی میں ہمارے کوشش ہوگی کہ اپنی پوری صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں اور بیٹنگ کےساتھ بولنگ میں بھی اچھی پرفارمنس دیں۔

واضح رہےکہ پاکستان اورسری لنکاکےدرمیان دوسراٹیسٹ 19 دسمبرسےکراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

جبکہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اورسری لنکاکےمابین کھیلےجانےوالا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہواتھا۔

Advertisement

پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز مہمان ٹیم نے 6 وکٹوں پر 308 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈیکلئر کر دی تھی جبکہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں‌ کے نقصان پر 252 رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب
بابر اعظم اور رضوان سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کے بین الاقوامی لیگز کے این او سی منسوخ
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر