نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور نمبر ون
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے ، بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برا جمان ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی ٹاپ ٹین رینکنگ میں پہلی آٹھ پوزیشنز پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت آسٹریلیا کے ایرون فنچ، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ،نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل بدستور پہلی سے چھٹی پوزیشنز پر موجود ہیں۔
Virat Kohli ➕1️⃣
Eoin Morgan ➕1️⃣AdvertisementThe India and England skippers have moved one place up in the @MRFWorldwide ICC T20I Rankings for batting!
Updated rankings: https://t.co/EdMBslOYFe pic.twitter.com/xfkTVgJVxn
— ICC (@ICC) January 11, 2020
اس کے علاوہ بھارت کے لوکیش راہول چھٹے،ویسٹ انڈیز کے ایون لوئس ساتویں،افغانستان کے حضرت اللہ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کے بعد دسویں سے نویں جبکہ انگلینڈ کے کپتان ایک درجہ ترقی کے گیارہویں سے دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔
کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا
بالنگ کے شعبے میں ٹاپ ٹین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔
افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان بدستور بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشنز پر برا جمان ہیں۔
ان کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تیسرے، پاکستان کے عماد وسیم چوتھے ، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپاپانچویں اور جنوبی افریقا کے ایندائل فیلکوایو چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے عادل رشید ساتویں، پاکستان کے شاداب خان آٹھویں،آسٹریلیا کے ایشٹن اگر نویں جبکہ انگلینڈ کے کرس جورڈن دسویں نمبرپر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے، آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسرے جبکہ زمبابوے کے شون ولیمزتیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
چار روز قبل آئی سی سی کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم واحد بلے باز ہیں جو تینوں فارمیٹ میں ٹاپ 7پوزیشنز میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی تینوں فارمیٹ کی ٹاپ 9میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
