آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی پہلی دو پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ بدستور پہلی اور دوسری پوزیشنز پر براجمان ہیں۔
آسٹریلیا کے مارنس لبوشین شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ایک درجے ترقی پاکر عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئےہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وانر دو درجے ترقی پاکر ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگئے جبکہ بھارت کے چتیشور پجارا اور پاکستان کے بابر اعظم ایک ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں جبکہ بھارت کے اجنکیا رہانے دو درجہ تنزلی کے بعد نویں نمبر آگئے۔
حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک
انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچ درجے ترقی کی لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بناسکا ۔
Fast bowlers Mitchell Starc and James Anderson make significant gains in the latest @MRFWorldwide ICC Men's Test Player Rankings for bowlers 🙌
Full rankings: https://t.co/OMjjVwOboH pic.twitter.com/sbBsi1wBYZ
Advertisement— ICC (@ICC) January 8, 2020
بالنگ کے شعبے میں بھی پہلی دو پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نےدو درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچ درجے کی چھلانگ لگاکر ساتویں نمبر پر آگئے جبکہ جنوبی افریقا کے ورنون فلینڈر تین درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر چلے گئے۔
نویں اور دسویں پوزیشن پر بدستور بھارت کے روی چندرن ایشون اور محمد شامی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News