پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر کی وفات پر اظہار افسوس

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف انتقال کرگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )کی جانب سے محمد مناف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے۔
محمد مناف نے نومبر 1959 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کل 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نمائندگی کی تھی۔
پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
ان کی وفات کے موقع پر چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی محمد مناف کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کا شمار ان چند کرکٹرز میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔
احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی اس مشکل گھڑی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News