ہنزہ میں سرمائی کھیلوں کا آغاز ہو گیا ہے، کریم آباد التت میں آئس ہاکی کا میدان سج گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور سیاحتی مقام ہنزہ التیت شاہی قلعے کے دامن میں آئس ہاکی سیزن 2 کا آغاز ہو گیا۔
گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کھلاڑیوں نے بھی آئس ہاکی کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں شامل تھی۔ جن میں خواتین کے دو ٹیمیں بھی شامل تھی تمام ٹیموں کے درمیان بہترین مقابلہ ہوا جس سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے دوران زندگی کے مختلف شعبوں اور عمر کے افراد نے آئس ہاکی مقابلوں میں حصہ لیا جیسے شائقین نے خوب سراہا۔
اس موقع پر بچوں نے بھی منجمد جھیل پر سیکیٹنگ کی۔ تقریب کے اختتام پر علاقے کے بزرگوں نے روایتی دھنوں پر رقص پیش کیا۔
ایونٹ کو دیکھنے کیلئے خواتین، بزرگ سمیت بڑی تعداد میں لوگ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
