Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہد آفریدی نے اپنے گھر کا ٹی وی کیوں توڑا؟

Now Reading:

شاہد آفریدی نے اپنے گھر کا ٹی وی کیوں توڑا؟
Shahid Afridi At Gujrat

پاکستانی کرکٹ کھلاڑی اور سابق پاکستانی کرکٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں اپنے غصے سے متعلق ایک زبردست انکشاف کیا ہے۔

میزبان کی جانب سے غصے کے متعلق سوال پوچھنے پر شاہد آفریدی نے جواب میں بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ طیش میں اپنے گھر کا ٹی وی توڑ دیا تھا۔

 بوم بوم آفریدی نے غصہ کرنے اور اس پر ردعمل کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک روز جب وہ اپنے گھر کے لاؤنج میں آئے تو انہوں نے دیکھا کہ ٹی وی پر بھارتی چینل لگا ہوا ہے اور ان کی بیٹی بھارتی ڈرامہ سیرل دیکھتے ہوئے نشر ہونے والی حرکات کی نقل کر رہی ہے۔

شاہد خان آفریدی نےبات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بیٹی بھارتی ڈراموں میں کی جانے والی ’آرتی‘ کی پیروڈی کر رہی جسے دیکھ کر وہ طیش میں آگئے اور کہنی مار کر ٹی وہ توڑ دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے جب بھارتی ڈرامے پاکستان میں بہیت زیادہ دیکھے جاتے تھے اور ان کی زوجہ بھی ان ڈراموں کو دیکھنے کا شوق رکھتی تھیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک اداکار کی پبلک پلیس میں ہوٹل کے کارکن سے بدتمیزی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی لیکن اب کون کس طرح اور کن وجوہات کی بناء پر اپنی اصل زندگی میں غصہ کرتا ہے یہ تو وہ خود ہی بتا سکتے ہیں لیکن ہمارے ایک ہر دل عزیز کھلاڑی نے اپنی اس بات کا انکشاف خود ہی ایک شو میں انٹرویو کے دوران کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر