Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز احمد

Now Reading:

قومی انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، سرفراز احمد
سرفراز احمد

سا بق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی انڈر 19کا موجودہ اسکواڈ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 جیتنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر سرفراز احمد نے پیر کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں کو مفید مشورے دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے منتخب کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور یہ اسکواڈ ورلڈکپ جیتنے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ گذشتہ  سال قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل رہا، دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں کامیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی اکثریت جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شامل تھی جس کے باعث انہیں کنڈیشنز سے ہم آہنگی کے لیے زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ روحیل نذیر اچھے کھلاڑی ہیں اور بطور وکٹ کیپر بیٹسمین وہ بہترین فارم میں ہیں جس کا فائدہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ہوگا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ انڈر 19 کرکٹ، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قومی اسکواڈ میں شمولیت کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے لیے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہوں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ خود، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت بیشتر کھلاڑی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ذریعے ہی پاکستان کرکٹ  ٹیم کا حصہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ قومی انڈر 19 ٹیم کے  موجودہ اسکواڈ میں بھی کئی کھلاڑی ایسے ہیں جو جلد قومی ٹیم کا حصہ بننے کی اہلیت  رکھتے ہیں۔

2006میں کامیابی کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کاکہنا تھاکہ وہ ورلڈکپ یادگار تھا، انہوں نے کہا کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف لو اسکورنگ میچ میں کامیابی حاصل کرنا بڑی فتح تھی۔

پی سی بی کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کی تیاریوں کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جنوری سے این سی اے  لاہور میں جاری ہے۔

Advertisement

9 روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ 10جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں میگا ایونٹ کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان دو مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ جیت چکا ہے۔

پاکستان نے آخری مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ2006میں جیتا تھا، جہاں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد نے کی تھی۔

وکٹ کیپر بیٹسمین کی قیادت میں پاکستان نے ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 38 رنز سے شکست دی تھی۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تاہم جس کے باوجود سرفراز احمد کی شاندار قیادت اور فاسٹ باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بھارت کو محض 71 رنز پر ڈھیر کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر