ثانیہ مرزا کی ٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی

بھارتی ٹینس اسٹار و پاکستانی آل راؤنڈ ر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی دو برس بعد ٹینس کورٹ میں کامیاب واپسی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنی یوکرینی ساتھی نادیہ کیچنوک کے ہمراہ ڈبلیو ٹی اے سرکٹ میں فاتحانہ واپسی کرتے ہوئے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔
دو سال بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرنے والی ثانیہ مرزا نے نادیہ کیچنوک کے ہمراہ جارجیا کی اوکسانا کلاشنکووااور جاپان کی میو کاٹو کو ایک گھنٹے 41 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں 6-2، 6-7 اور 3-10 سے شکست دی۔
دونوں کا اگلا مقابلہ اب امریکی جوڑی وانیا کنگ اور کرسٹینا مک ہیل کے ساتھ ہوگا ۔
امریکی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل میں اسپین کی جوڑی جورجینا گارشیا پیریز اور سارہ سوریبس ٹورمو کا 2-6 اور 5-7 سے شکست دی تھی۔
https://www.instagram.com/p/B7SgYMWHMUj/?utm_source=ig_embed
اس جیت پرثانیہ مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ٹینس کورٹ اپنے بیٹے کے ساتھ میں لی گئی تصویر شیئر کی اور کہا کہ آج میری زندگی کا سب سے خاص دن تھا۔
انہوں نے کہا کہ تقریبا ً ڈھائی برس بعد کھیلے جانے والے میچ میں میرے والدین اور میرا چھوٹا سا بیٹا بھی میری حمایت کے لیے ٹینس کورٹ میں موجود تھا۔
انہوں نے اپنی ساتھی نادیہ کیچنوک سمیت اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہاں میرے بیٹے، ہم نے کر دکھایا‘۔
کیرولینا پلسکووا نے دوسری بار برسبین انٹرنیشنل کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
واضح رہے کہ ٹینس کی ڈبلز رینکنگ کی سابق عالمی نمبر ایک 33 سالہ ثانیہ مرزا نے آخری میچ اکتوبر 2017 میں چائینیز اوپن میں کھیلا تھا۔وہ بیٹے کی پیدائش کے سبب ٹینس کورٹ سے دور تھیں ۔
ثانیہ مرزا ڈبلز مقابلوں میں 6 مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت چکی ہیں۔
بھارت کی سب سے کامیاب ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا نے سنگلز مقابلوں سے 2013 میں ریٹائر منٹ لے لی تھی اور صرف ڈبلز مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News