Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا

Now Reading:

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
آسٹریلیا

آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 279رنز سےفتح حاصل کرکے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سڈنی میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں416 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں روس ٹیلر 22، ٹوڈ ایسٹل17 جبکہ جیت راول 12 رنز بنا سکے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

آسٹریلیا   کے نیتھن لائن نے 50 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرکےمیچ میں اپنی 10 وکٹیں مکمل کیں ۔مچل اسٹارک نے تین اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز ڈیوڈ وارنر (111)کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 217 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

Advertisement

پاکستانیوں میں آرہا ہوں، شین واٹسن کا اردو زبان میں پیغام

واضح رہے کہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  تھا  اور پہلی اننگز میں مارنس لبوشین (215)کی شاندار  ڈبل سنچری کی بدولت 454 رنز بنائے تھے۔اسٹیواسمتھ 63 اور ڈیوڈ وارنر 45 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔

ان کے علاوہ کپتان ٹم پین 35،میتھیو ویڈ اور مچل اسٹارک 22،جو برنز 18،ٹریوس ہیڈ10، پیٹ کمنز آٹھ، نیتھن لائن6اور جیمز پیٹنسن 2 رنز بناسکے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم اور نیل ویگنر نے 3،3، ٹوڈ ایسٹل نے2 جبکہ سمرویلاور میٹ ہینری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 256 رنز بنائے تھے۔گلین فلپس 52 اور ٹام لیتھم 49 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔ٹام بلنڈیل 34 اور جیت راول نے31 رنز بنائے۔

Advertisement

ان کے علاوہ ٹوڈ ایسٹل 25، روس ٹیلر 22،ڈی گرینڈ ہوم 20، بی جے واٹلنگ 9، میٹ ہنری 3جبکہ سمرویل اور نیل ویگنر بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

مارنس لبوشین کو شاندار ڈبل سنچری کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے  نیوزی لینڈ کو 296 رنز جبکہ دوسرے میچ 247 رنز سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
ایشیا کپ 2025، پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر