
جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان چوتھے کوارٹر فائنل کا کھیل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان انڈر 19 ورلڈ کا کوارٹر فائنل کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت افغانستان کی ٹیم صرف 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور قومی ٹیم کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے بیٹمسین محمد ہریرہ اور روحیل نذیر 190 رنز کے تعاقب میں کریز پر موجود ہیں، اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر اب تک 29 اورز میں 130 رنز بنائے ہیں۔
محمد ہریرہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کر لی ہے۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے تھے۔
فغانستان کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی بھی نصف سینچری یا سینچری سکور نہیں کر سکا اور پوری ٹیم پاکستانی شاہینوں کی بولنگ کی سامنے ڈھیر ہو گئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر خان نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصک کیں، جبکہ فہد منیر نے دو وکٹیں لیں۔
اس سے قبل انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے کو شکست دی تھی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے تھے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ بنگلہ دیش کے میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا بنگلہ دیش کے ساتھ آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل میں جانے والی دو ٹیموں کے درمیان فائنل معرکہ 9 فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News