Advertisement
Advertisement
Advertisement

باکسنگ کنگ محمد علی کی 78ویں سالگرہ

Now Reading:

باکسنگ کنگ محمد علی کی 78ویں سالگرہ
محمد علی

کئی برسوں تک دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنے والے لیجنڈ ری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداح آج ان کی 78 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

حریف باکسرز کو دھول چٹانے والے محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا ۔

محمد علی نے 29 اکتوبر1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا ۔60کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپک میں سونے کا تمغہ جیت کر اپنے مداحوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ کرلیا۔

تاہم انہیں اصل شہرت 1964 میں دنیائے باکسنگ کے خطرناک ترین کھلاڑی سونی لسٹن کو شکست دے کر حاصل  ہوئی۔اس جیت کے ساتھ ہی وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

ستر کی دہائی میں اس عظیم باکسر نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا۔

Advertisement

معروف ریسلر ’دی راک‘ کے والد راکی جانسن انتقال کرگئے

1974 میں محمد علی نے جارج فورمین کو شکست دے کر 32 سال کی عمر میں باکسنگ کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا۔

باکسنگ کے شہنشاہ محمد علی 40 سال کی عمر میں  باکسنگ سے ریٹائر  ہوگئے۔

باکسنگ میں ان کا کیریئر 20 سال پرمحیط رہا۔ اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 باکسرز کو ناک آؤٹ کیا۔ انہیں ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے ’کنگ آف باکسنگ ‘کا خطاب بھی دیا گیا۔

ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا ۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب عظیم باکسر محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔

لیجنڈ باکسر نے  باکسنگ رنگ سے باہر نسل پرستوں کو بھی شکست دی ۔انہوں نے ہمیشہ نسل پرستی اور قومیت کو شکست دی ۔

Advertisement

4جون 2016ء کو یہ عظیم باکسر 74 برس کی عمر میں انتقال کر گیا لیکن مداحوں کے دل میں آج بھی زندہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر