Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حفیظ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

Now Reading:

محمد حفیظ کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
محمد حفیظ

مایہ ناز آل راؤنڈر و سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ  نے کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں باعزت طریقے سے کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں۔ریٹائرمنٹ لینے سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

محمد حفیظ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم  میں واپسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی سلیکشن پر مشاورت میں شامل نہیں تھا  تاہم اپنی سلیکشن پر حیرانی نہیں ہوئی ،میرے لیے خوشی ہے  کہ لاہور میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے ہوم گراؤنڈ میں کوئی سیریز نہیں  کھیلی ، کوشش ہوگی کہ ٹیم وننگ ٹریک پر واپس آ جائے۔

Advertisement

شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی، سرفراز جگہ بنانے میں ناکام

سابق کپتان نے کہا کہ بنگلہ دیش ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ بنگلہ دیش ٹیم کو خوش آمدید کہتا ہوں کہ وہ پاکستان آرہے ہیں ۔

آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا کہ میں  کبھی خوف میں رہ کر نہیں کھیلتا، ہمیشہ مثبت کھیلتا ہوں۔ میری کوشش ہے اپنی فارم اور فٹنس بہتر کروں۔

بالنگ ایکشن کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ بالنگ کو مس ضرور کرونگا۔ میں کچھ دنوں میں دوبارہ بالنگ ٹیسٹ دوں گا اور امید ہے کہ اس میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی سے نظریں چرا لیں

موجودہ ٹی ٹوئنٹی  کپتان بابر اعظم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بہترین بلے باز ہے،  میری مکمل سپورٹ اس کے ساتھ ہے۔ چاہتا ہوں کہ وہ طویل عرصے تک ٹیم کی کپتانی کریں۔انہیں جہاں ضرورت پیش آئی ان کا ساتھ دوں گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہےجس میں دو سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر