بھارت کا ایشیاء کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار

بھارت ایک بار پھر کھیلوں کو سیاست کی نظر کرنے لگا، بھارتی بورڈ ایشیا ءکپ 2020 میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا پاکستان جا کر ایشیاءکپ میں شرکت نہیں کریں گے تاہم اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ مسئلہ میزبانی کے حقوق کا نہیں بلکہ مسئلہ صرف کھیلنے کے مقام کا ہے کیونکہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) بھارت کو ہٹا کر ایشیا ءکپ کرانے پر راضی ہے تو یہ الگ بات ہے تاہم بھارت کی ایشیا ءکپ میں شرکت کے لیے اس کا مقام پاکستان نہیں ہوسکتا۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے نیوٹرل مقام کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے کرنا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔
بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست
وسیم خان نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان آکر نہیں کھیلے گا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہماری ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے انکار پر ایشین کرکٹ کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
ایشیا ءکپ کے مستقبل کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ فروری میں ہوگی۔پاکستان میزبانی کرنا چاہتا ہے یا نہیں فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا ۔
یاد رہے کہ ایشیا ءکپ 2020 ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے جو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کی تیاری میں معاون ثابت ہوگا۔
اس سے قبل 2016 میں پہلی مرتبہ ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔
آئی سی سی کے 2015 میں کیے گئے فیصلے کے مطابق ایشاء کپ ہر دو سال بعد اس برس ہونے والے میگا ایونٹ( آئی سی سی ورلڈ کپ یا آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی )کے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News