Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ٹکٹوں کی قیمت مقرر

Now Reading:

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ، ٹکٹوں کی قیمت مقرر
بنگلادیش کے دورہ پاکستان سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمت مقرر کرکے فروخت کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سیریز میں شامل تین  ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش   ٹی ٹوئنٹی اور ایک ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عوام ،خاص طورپر فیملیز کی سہولت اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ سیریز کے لیےٹکٹوں کے نرخ کم کردیے ہیں۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 18 جنوری کو  صبح 10 بجے سے شروع ہوگی جبکہ ٹی سی ایس کے مقرر کردہ سینٹرز سے ٹکٹوں کی فروخت 21 جنوری کو صبح 9 بجے سے شروع ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے انضمام الحق، نذر، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس، حنیف محمد، ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کے ٹکٹ 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

شعیب ملک اور محمد حفیظ کی ٹیم میں واپسی، سرفراز جگہ بنانے میں ناکام

اس کے علاوہ اے ایچ کاردار، راجاز، جاوید میانداد اور سعید انور انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی  ہے جو سری لنکا کے خلاف سیریز میں 1500 روپے تھی۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے ٹکٹ 2000 روپے میں فروخت ہوں گے جبکہ  گذشتہ سیریز میں ان انکلوژرز کے ٹکٹ 3000 روپے میں دستیاب تھے۔

سری لنکا سیریز میں وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کا 5000 روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ بنگلہ دیش سیریز میں 4000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Advertisement

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔

7تا 11 فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

سیریز میں شامل پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا جبکہ  واحد ایک روزہ  میچ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بھی بعد میں جاری کی جائیں گی۔

‏شائقین  کرکٹ سے درخواست کی  جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔

ٹکٹوں کی قیمت کے حوالے سے‏ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران شائقین کرکٹ کا زبردست رجحان دیکھا گیا لہٰذا  پی سی بی نے ان کی دلچسپی کے پیش نظربنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ٹکٹوں کے نرخ  مزید کم رکھے ہیں۔

Advertisement

‏ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی بابر حامد  نے کہا کہ آئندہ چند ہفتے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 انہوں نے کہا کہ  بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے 14 میچز بھی لاہور میں ہی ہوں گے۔

‏بابر حامد نے کہا کہ پی سی بی فینز اورفیملیز کو  میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی دعوت دیتا ہے، یقین ہےکہ شائقین کرکٹ بنگلہ دیش سیریز میں بھرپورجوش وخروش کے ساتھ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

سیریز کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی : 24جنوری بروز جمعہ بمقام لاہور

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:25جنوری بروز ہفتہ بمقام لاہور

Advertisement

تیسرا ٹی ٹوئنٹی:27جنوری بروزپیر بمقام لاہور

پہلا ٹیسٹ:7تا 11 فروری بمقام راولپنڈی

واحد ایک روزہ میچ:3اپریل بروز جمعہ بمقام کراچی

دوسرا ٹیسٹ:5تا 9اپریل بمقام کراچی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر