Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں عروج پر

Now Reading:

پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں عروج پر
پاکستان میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں عروج پر

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والے کبڈی ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کبڈی کاعالمی میلہ 9 فروری سے  پاکستان میں ہورہا ہے جس کے میچز لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں شیڈول ہیں۔

سیکرٹری فیڈریشن رانا سرور کے مطابق بھارت سمیت 10 ممالک نے اس ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔ غیرملکی ٹیموں کی آمد 6 فروری سے شروع ہوگی۔

مجوزہ پروگرام کے مطابق افتتاحی تقریب 9 فروری کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں ہو گی، پہلے تین دن میچز لاہور میں رکھے گئے ہیں۔ دو دن فیصل آباد ان میچز کی میزبانی کرے گا۔ پروگرام کے تحت ایک دن گجرات میں دومیچ شیڈول ہیں۔

لاہور میں ہونے والے میچز سہ پہر چار سے آٹھ بجے تک کھیلے جائیں گے۔ فیصل آباد میں بھی یہ ہی اوقات مقرر کیے گئے ہیں، صرف گجرات کے میچز دن میں ہوں گے۔

Advertisement

فجیرا اوپن تائیکوانڈو چیمپین شپ پاکستانی عائشہ ایاز کے نام

سیمی فائنل اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔ 16 فروری کو فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے انعام رقم دی جائے گی، رنر اپ کو 75 لاکھ روپے ملیں گے۔ ایونٹ کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ملک میں غیر ملکی ٹیموں کے لیے دروازے کھولنے میں مدد دینا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ کھیل کے ساتھ ساتھ یہ میلہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کا سفیر بھی بنے گا۔

 شائقین کے اعتبار سے پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ کوئی کھیل مقابلہ کرتا ہے تو وہ کبڈی ہے اور شہریوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ میچز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہو جائے گی۔

کبڈی ورلڈ کپ کے تمام میچز لائیو براڈ کاسٹ کے ساتھ انٹرنیٹ سٹریم بھی ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر