Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی

Now Reading:

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ

پاکستان انڈر19 ٹیم نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں انڈر 19   کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسری پوزیشن کے فیصلے کے لیے شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

شدید بارش  کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ٹاس کیے بغیر ہی منسوخ کردیا گیا۔

گروپ مرحلے میں بہتر پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔گروپ مرحلے میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 5  جبکہ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 3 تھی۔

 ایونٹ کے گروپ مرحلے میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کو شکست دی تھی جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ  بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیاگیاتھا۔

Advertisement

ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں افغانستان کی ٹیم کو شکست دینے والی قومی انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Advertisement

دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ  کو شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے با زمحمد حارث 5 میچوں کی3 اننگز میں 131 رنز بناکر سب سے بہترین بلے باز  رہے جبکہ محمد عباس آفریدی 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کرکے  سب سے کامیاب بالر رہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کل 9 فروری (اتوار) کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر